راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد اور امریکی سفیر پال جونز نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد اور امریکی سفیر پال جونز نے ملاقات کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورت حال سمیت افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل پر خصوصی بات چیت ہوئی۔
Mr. Zalmay Khalilzad, US Special Rep for Afg Recon called on COAS at GHQ. US Amb in Pakistan Mr. Paul W Jones was also present. Regional security situation with particular reference to ongoing Afg recon process was discussed. pic.twitter.com/WViMJngCKE
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 13, 2019
زلمے خلیل زاد کی افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف
اس سے قبل امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد وزارت خارجہ پہنچے، جہاں انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے میں امن کی مجموعی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
زلمے خلیل زاد نے افغان طالبان اور امریکا کے وفود کی سطح پر مذاکرات سے آگاہ کیا اور افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی۔