منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

امریکا نے ایک اور سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا نے جنوبی افریقہ کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر ہونے کا حکم دے دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے جنوبی افریقی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر جمعہ تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے جنوبی افریقہ کے سفیر ابراہیم رسول سے متعلق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان بھی جاری کیا تھا

امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کا یہ سفیر ایک نسل اور امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے نفرت کرنے والا سیاستدان ہے۔

ابراہیم رسول نے جوہانسبرگ میں جنوبی افریقی تھنک ٹینک کے ویبنار میں ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف بیان دیا تھا اپنے خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ ٹرمپ کی پالیسی کےنتیجےمیں سفیدفام لوگ اکثریت میں نہیں رہیں گے۔

یاد رہے کہ صدرٹرمپ نے گزشتہ ماہ ایک ایگزیکٹو حکم نامے کے ذریعے جنوبی افریقہ کی فنڈنگ بند کردی تھی انہوں نے سیاہ فام کی زیرقیادت جنوبی افریقہ کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

صدر ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کی قیادت پر سفید فام مخالف پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ حماس اور ایران کی حمایت کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

 جنوبی افریقہ کی حکومت کا ردعمل

اس حوالے سے جنوبی افریقہ کے صدارتی دفتر نے ایک جوابی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ امریکی حکومت کا یہ فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سفارتی آداب کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، ہم امریکہ کے ساتھ باہمی تعلقات استوار کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں