واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا کو پاکستان کی فوجی عدالتوں سے سویلین کی سزاؤں پر تشویش ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان سے منصفانہ ٹرائل اور انسانی حقوق کے احترام کا مطالبہ کرتے ہیں، ایسا منصفانہ ٹرائل چاہتے ہیں جو پاکستانی آئین کے مطابق ہو۔
اس سے قبل ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کریں گے، پاکستانی بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار دیرینہ پالیسی ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ہمارا طویل المدتی شراکت دارہے، شراکت داری کے باوجود جہاں اختلاف ہونگے وہاں کارروائی کریں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکارہماری پالیسی رہی ہے، ہم اپنی قومی سلامتی کیلئے پابندیوں اوردیگراقدامات کا استعمال جاری رکھیں گے۔
پاکستان امریکا تعلقات ایسے نہیں کہ ایک دوسرے پر پابندیاں لگائی جائے، ترجمان دفترخارجہ
ترجمان نے کہا کہ اختلافات ہوتے ہیں توامریکی مفادات کیلئے کارروائی سے نہیں ہچکچاتے، ہم کئی سالوں سے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے بارے میں اپنے خدشات کے بارے میں واضح اور مستقل رہے ہیں۔