ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں جاری پابندیوں پر امریکا نے گہری تشویش کا اظہار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری پابندیوں اور بندشوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں جبری گرفتاریوں اور پابندیوں پر امریکا کو گہری تشویش ہے۔

ترجمان محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے کہا کہ امریکا جموں و کشمیر کی صورت حال کا بہ غور جائزہ لے رہا ہے، جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی فراہمی کا احترام کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت کے مابین مذاکرات سے مسئلہ کشمیر کے حل کی حمایت کرتے ہیں۔

مورگن اورٹیگس نے کہا کہ امریکا مطالبہ کرتا ہے کہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام، جائز قانونی طریقہ کار اور مذاکرات کو یقینی بنایا جائے۔

ادھر امریکی ارکان کانگریس نے بھی مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کر دیا ہے، رکن کانگریس ٹیڈ لیو اور ڈان بیئر نے ٹویٹر پر اظہار خیال کیا۔

کانگریس مین ڈان بیئر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر انھیں بہت تشویش ہے، کشمیر میں بلیک آؤٹ کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے، امریکا میں مقیم کشمیری اپنے کشمیری رشتہ داروں کے بارے میں فکر مند ہیں۔

کانگریس مین ٹیڈ لیو نے کہا کہ لوگ اپنے خاندانوں سے رابطہ نہیں کر پا رہے، 3 ہفتوں سے رابطوں کے تمام ذرایع منقطع ہیں، کشمیریوں کو معلوم ہی نہیں کہ ان کے خاندان محفوظ ہیں یا نہیں، بھارت کو کمیونی کیشن بلیک آؤٹ نہیں کرنا چاہیے، کشیدگی میں کمی لانا ہوگی، واقعات سے چھپنے کی ضرورت نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں