اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

امریکی ریاست مونٹانا میں موسم سرما کی پہلی برفباری

اشتہار

حیرت انگیز

مونٹانا: امریکہ کی مختلف ریاستوں  میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد زندگی منجمد ہوکر رہ گئی جبکہ امریکی محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں میں برفانی طوفان کی پش گوئی کردی۔

us-4

امریکہ کے مختلف علاقوں میں سردی کا راج ہے، موسم سرما کی پہلی برفباری سے  سفیدی چھا گئی، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی سڑکوں پر کئی فٹ برف جم گئی، جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

us-3

us-1

امریکی ریاست مونٹانا اور واؤمنگ میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

usa-1

امریکی محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں میں برفانی طوفان کی پیشن گوئی کردی ہے، جسکے دوران پچاس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے، شدید برفباری اور حد نگاہ کم ہونے کا امکان ہے۔

ریاست ڈکوٹا اور مینیسوٹا میں آج رات سے طوفان کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نےعوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں