تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

لیبیا میں شدید کشیدگی، اقوام متحدہ کی فائر بندی کی اپیل

نیویارک: اقوام متحدہ نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے فوری انسانی فائر بندی کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے لیبیا تعاون مشن نے دو ماہ سے شدید جھڑپوں کی لپیٹ میں آئے ہوئے دارالحکومت طرابلس میں فوری انسانی فائر بندی کی اپیل کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے لیبیا کے لیے نمائندہ خصوصی غسان سلامی نے طرابلس میں جھڑپوں کے علاقوں سے نکل کر اسکولوں میں پناہ لینے والے داخلی مہاجرین سے ملاقات کی جس کے بعدلیبیا تعاون مشن کی طرف سے ایک تحریری بیان جاری کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامی نے طرابلس میں اقوام متحدہ سے منسلک اداروں کی کاروائیوں کا موقع پر جائزہ لیا اور مہاجرین کی پناہ گاہ ابوذرغفاری اور احمد بن شتوان اسکولوں کا دورہ کیا۔

بیان میں فوری انسانی فائر بندی کی اور مہاجرین کے لیے امداد میں اضافہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لیبیا کے مشرق میں موجود فوجی طاقتوں کے لیڈر جنرل ہفتر نے دارالحکومت پر قبضے کے لیے 4 اپریل کو حملوں کا حکم دیا تھا جس کے جواب میں قومی مفاہمتی حکومت کی یونٹوں نے بھی برقان الغضب آپریشن شروع کر دیا تھا۔

لیبیا: اپریل کے آغاز سے اب تک 121 افراد ہلاک ہوچکے ہیں: ڈبلیو ایچ او

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیرس طرابلس پر حملہ نہ کرنے کے حوالے سے لیبیا کی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر سے جو اپیل کی تھی اس کا مثبت جواب نہیں آیا، اب بھی وقت ہے اور طرابلس پر کنٹرول کے لیے جاری معرکے کو پرتشدد اور خون ریز بننے سے روکا جا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -