تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

افغانستان سے 20سال بعد امریکی فوج واپس چلی گئی

کابل : افغانستان میں گزشتہ 20سال سے موجود امریکی افواج بالآخر واپس چلی گئیں، امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان میں جنگ کے خاتمے کا اعلان کردیا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ افغانستان میں ہماری 20سالہ موجودگی کا اختتام ہوگیا ہے، ایک لاکھ 20ہزار سے زائد امریکی، اتحادیوں بشمول افغانیوں کا انخلا کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا فضائی انخلا مکمل کیا گیا، کل امریکی عوام سے خطاب کروں گا، عالمی برادری طالبان سے معاہدوں کی پاسداری کی توقع رکھتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ اور انخلا کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک مک کینزی نے کہا آخری امریکی طیارے کابل ہوائی اڈے سے امریکی وقت پیر کی دوپہر تین بج کر 29 منٹ (کابل میں رات 12 بجے سے ایک منٹ پہلے) پر اڑے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ امریکی شہری افغانستان میں رہ گئے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ وہ ملک چھوڑ سکیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلکن نے پیچھے رہ جانے والے امریکیوں کی تعداد 200 سے کم بتائی ’ممکنہ طور پر سو کے قریب‘ اور کہا کہ ان کا محکمہ انہیں نکالنے کے لیے کام جاری رکھے گا۔

انہوں نے فوج کی سربراہی میں ہونے والے انخلا کے مشن کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ پیچھے رہ جانے والے شہریوں اور ملک سے نکلنے کے خواہشمند افغان شہریوں کی مدد کے لیے کام کرتا رہے گا۔

Comments

- Advertisement -