جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

امریکی وزیرخارجہ کی ڈچ ہم منصب سے ملاقات، ہواوے پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

ایمسٹر ڈیم: امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ڈچ ہم منصب اشٹیف بلاک سے ملاقات کی، اس دوران چینی کمپنی ہواوے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ہالینڈ کے دورے کے دوران اپنے ڈچ ہم منصب اشٹیف بلاک سے ملاقات کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو ہونے والی ملاقات میں پومپیو نے کئی دوسرے معاملات پر بات چیت کرتے ہوئے چینی کمپنی ہواوے کے بارے میں امریکی خدشات پر توجہ مرکوز کی۔

ہالینڈ کے وزیر خارجہ کے مطابق ابھی تک کسی کمپنی کو اس ٹیکنالوجی کی تنصیب کا ٹھیکا نہیں دیا گیا ہے، یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ڈچ حکومت ملک میں نئی فائیو جی ٹیکنالوجی کے نیٹ ورک کو نصب کرنے کا ٹھیکہ دینے والی ہے۔

ہالینڈ کے علاوہ کئی دوسرے یورپی ممالک کی حکومتیں اگلے مہینوں میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی تنصیب کو عملی شکل دینے والی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا چینی کمپنی ہواوے کو بلیک لسٹ کرچکا ہے، بعد ازاں ہواوے نے امریکی انتظامیہ کی جانب سے کمپنی کو بلیک لسٹ کیے جانے کے فیصلے کو امریکی عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے قانونی جنگ کو تیز کردیا ہے۔

امریکا نے چین کے ساتھ ٹریڈ وار ختم کرنے کا اشارہ دے دیا

ہواوے کی جانب سے ٹیکساس کی ڈسٹرکٹ عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے اور کمپنی نے اس میں زور دیا ہے کہ نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ امریکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے ہواوے اس وقت دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکشنز نیٹ ورکنگ آلات سپلائی کرنے والی جبکہ دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی ہے جو کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں اہم ترین بن گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں