بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

امریکا نے ایک اور سیسنا طیارہ پاک فوج کے حوالے کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا کی جانب سے ایک اور ’سیسنا‘ طیارہ پاک فوج کے حوالے کر دیا گیا۔

امریکی سفارت خانہ کے ترجمان کے مطابق نومبر 2016 سے اب تک پاک فوج کو 6 سیسنا طیارے حوالے کیے جا چکے ہیں۔ پاک فوج کو فراہم کیے گئے طیاروں میں 2 سیسنا 208 کاروان اور 4 سیسنا 206 ایچ طیارے شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ان طیاروں سے پاک فوج کو امدادی کاموں اور ٹرانسپورٹیشن میں مدد ملے گی۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ جب امریکہ اور پاکستان مل کر دہشت گردی کی روک تھام کے لیے جدوجہد کرتے ہیں تو وہ زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔

پاک فوج کا طیارہ فراہم کرنے پر امریکا کا شکریہ

دوسری جانب پاک فوج کی آرمی ایوی ایشن کمانڈ نے طیارہ فراہم کرنے پر امریکا سے اظہار تشکر کیا ہے۔

واضح رہے کہ اپریل 2016 میں امریکی وزارت دفاع نے طبی امداد کے لیے پاکستان کو 6 نئے سیسنا طیارے دینے کا اعلان کیا تھا اور ان طیاروں کی تیاری کے لیے سیسنا ایئرکرافٹ کمپنی سے ایک کروڑ 49 لاکھ ڈالر کا معاہدہ کیا گیا تھا، سیسنا 208 کاروان چودہ نشستوں اور 206 ایچ چھ نشستوں والا طیارہ ہے۔

پاکستان اور امریکہ کے درمیان دفاع کے شعبے میں طویل عرصے سے تعاون رہا ہے اور امریکہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی عسکری اعانت سے پاکستان کی افواج کی دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیتوں میں بہتری آئی ہے۔

ا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں