بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

امریکا کا قرضہ 36 کھرب ڈالرز تک پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کا قرضہ 36 کھرب ڈالرز تک پہنچ گیا ہے اور ہر تین ماہ میں یہ مزید بڑھ رہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان، چین اور برطانیہ امریکا کو قرض دینے والے بڑے ملکوں میں شامل ہیں جبکہ قرض جی ڈی پی کا 122 فیصد ہے اور ہر تین ماہ میں تقریباً ایک کھرب ڈالر بڑھ رہا ہے۔

فیڈرل ریزرو اور سوشل سیکیورٹی ایجنسیوں نے امریکا میں سب سے زیادہ قرض لے رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قرضے کی بڑھتی ہوئی لاگت حکومت کی مالی پالیسیوں پر دباؤ پیدا کررہی ہیں، ٹرمپ انتظامیہ کی ٹیکس کٹوتیوں سے قرضے میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

قرض سے جی ڈی پی کا سب سے زیادہ تناسب 2020 میں وبائی مرض کے دوران تھا، جب یہ تناسب 133 فیصد تک پہنچ گیا۔ امریکا دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہے جہاں قرض سے جی ڈی پی کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔

موڈیز کی جانب سے امریکی کریڈٹ ریٹنگز میں حال ہی میں کمی کی گئی تھی جس میں 36 ٹریلین ڈالرز کے قرض کے بارے میں خدشات کا حوالہ دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں