جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

امریکا 17 سال بعد بھی افغانستان میں ناکام رہا، سروے رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا 17 سال بعد افغانستان میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

عالمی سروے کے عالمی ادارے پیو ریسرچ سینٹر نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ زیادہ تر امریکی شہری یہ سمجھتے ہیں کہ امریکا افغانستان میں جنگ ہار گیا ہے اور امریکی افواج اپنے دعوؤں کے برعکس خاطر خواہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

پیوریسرچ سینٹر نے افغانستان میں 17 سال سے موجود امریکی فوج کی کارکردگی اور نتائج کے بارے میں امریکا کی مختلف ریاستوں کے شہریوں کی رائے جانی جس کے حیرت انگیز نتائج سامنے آئے ہیں۔

- Advertisement -

سروے رپورٹ کے مطابق 49 فیصد شہری افغانستان میں امریکی جنگ کو ناکام سمجھتے ہیں جبکہ 16 فیصد شہریوں نے کوئی رائے نہیں دی تاہم 35 فیصد شہری امریکی جنگ کو کامیاب سمجھتے ہیں۔

افغانستان پر امریکی حملے کے صحیح یا غلط ہونے پر امریکی قوم مکمل طور پر تذبذب کا شکار ہے اور یہ تبدیلی ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے بعد سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ 2006 میں 60 فیصد شہری امریکی افواج کی افغانستان میں کامیابی پر یقین رکھتے تھے جبکہ 20 فیصد کی رائے تھی کی یہ افغانستان میں امریکی فوج کا ہونا غلط فیصلہ ہے۔

اسی طرح 2002 میں 83 فیصد امریکیوں کی رائے تھی کہ امریکی فوج کا افغانستان میں طالبان کے خلاف کریک ڈاؤن درست فیصلہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں