واشنگٹن:امریکا کے ہائپر سانک میزائل پروگرام کو دھچکا لگا ہے، پینٹاگون نے بھی تصدیق کردی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کا آواز سے پانچ گنا تیز ہائپر سانک میزائل کا نیا تجربہ ناکام ہوگیا ہے، امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ہاپئر سونک میزائل تجربے کی ناکامی کا اعلان کردیا ہے۔
پینٹاگون کے مطابق خلائی راکٹ ہائپر سانک میزائل کو خلا میں لے جانے میں ناکام رہا، امریکی حکام تجربے کی ناکامی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کائنات کے ابتدائی ستاروں کی کھوج ممکن ہوگئی
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کی جانب سے اس بات کا دعویٰ کیا گیا تھا کہ چین نے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا ہے جبکہ چین نے ہائپر سانک میزائل کا تجربہ کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جولائی میں ایک معمول کا تجربہ کیا گیا تھا جس میں مختلف قسم کی دوبارہ قابل استعمال خلائی ٹیکنالوجی کو جانچا گیا تھا ۔
یاد رپے کہ ہائپر سانک گلائڈ وہیکل میزائل مدار میں چکر لگا کر زمین پر ہدف کی طرف آتا ہے اور دفاعی ہتھیاروں سے بچنے کے لیے راستہ بدل لیتا ہے۔