تازہ ترین

امریکا نے روس کو ‘جکڑ’ دیا، بڑا حکم جاری

امریکا نے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرتے ہوئے 10 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم ‏دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی انتخابات میں مداخلت، ہیکنگ اور کریمیا پر ‏غیرقانونی تسلط کے الزامات پر امریکا نے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے روس پر پابندیوں کے ایگزیکٹوآرڈر پر دستخط کر دئیے ہیں۔

صدارتی احکامات کے مطابق روس پر مختلف نوعیت کی اقتصادی پابندیاں عائد کی گئی ہیں جب ‏کہ 10ڈپلومیٹس کو ملک بدر ی کا حکم دیا گیا ہے۔

گذشتہ سال کے صدارتی انتخابات میں مداخلت اور وفاقی ایجنسیوں کی ہیکنگ کے لئے کریملن کو ‏جوابدہ قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔

بائیڈن انتظامیہ نے جمعرات کے روز 10 روسی سفارت کاروں کو ملک بدری اور لگ بھگ تین درجن ‏افراد اور کمپنیوں کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -