واشنگٹن : امریکی ریاست انڈیانا میں طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی، سینکڑوں گھر تباہ ہوگئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق بدترین طوفان نے ہر طرف تباہی مچادی ہے، ایک سو ساٹھ میل فی گھنٹہ سے چلنے والے جھکڑنے درجنوں گھرتباہ کردیئے، طاقتور ہواؤں سے سینکڑوں گھروں کی چھتیں اُڑگئیں، مختلف حادثات میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔
- Advertisement -
طوفان کے باعث مواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا، درخت بھی زمین سے اکھڑ گئے جبکہ تیس ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
طاقتور بگولوں نے نا صرف درختوں کو جڑوں سے اُکھاڑ پھینکا بلکہ گاڑیاں بھی اُڑ کر دور جا گریں اور کئی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
ریسکیو اہلکاروں نے علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔
http://bcove.me/2zj5bghv