جمعہ, مئی 23, 2025
اشتہار

امریکا کا بڑا مطالبہ، ایران نے بھی دوٹوک جواب دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے ایران سے تمام یورینیم افزودگی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا پانچواں دور اٹلی کے شہر روم میں شروع ہو گیا ہے جس میں ایران کی 60 فیصد یورینیم افزودگی پر امریکا نے سخت ردعمل دیا ہے۔

امریکا نے ایران سے تمام یورینیم افزودگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور وزیرخارجہ نے واضح کیا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا اولین ترجیح ہے۔

ایران نے یورینیم افزودگی کو قومی خودمختاری کا مسئلہ قرار دیا ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ یورینیم افزودگی کو ترک نہیں کریں گے یہ ہماری ریڈلائن ہے، یورینیم افزودگی کرنے سے روکا جائے گا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

سی این این کی رپورٹ کے بعد کہ اسرائیل حملے کی تیاری کر رہا ہے ایران کے وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی صورت میں امریکا کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

ایران میں یورینیم کی افزودگی پر گہرے اختلاف کے دوران، اسرائیل کے قریبی اتحادی ایران اور امریکہ جمعے کو جوہری مذاکرات کا پانچواں دور منعقد کریں گے جس کے بارے میں واشنگٹن کا کہنا ہے کہ یہ جوہری بم تیار کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

ایران نے مسلسل اصرار کیا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام شہری مقاصد کے لیے ہے۔

وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا اور یورپ نے ہر حربہ آزمایا لیکن ہمیں جھکا نہ سکے تمام پابندیاں ناکام ہونے پر امریکا مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہوا اگر مخالفین کو یقین ہوتا کہ وہ ہمیں گھٹنوں کے بل لاسکتے ہیں تو وہ مذاکرات نہ کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ مغربی طاقتوں کو توقع تھی کہ کچھ عرصےبعد ہم ان کے سامنے سرخم کر دیں گے عوام کی طاقت اور بھرپور حمایت کی وجہ سےوہ ہمیں مفلوج نہ کر سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں