جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

امریکا جنگ کو ہوا دے رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکا جان بوجھ کر جنگ کو ہوا دے رہا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے بیان میں ایرانی وزیرِ خارجہ نے جنگ بندی، متاثرہ شہری آبادی کو فوری امداد کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

دوسری جانب انڈونیشین اسپتال سے نکلنے کی کوشش کرنے والوں پر شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے شدید فائرنگ کی، جس کے باعث 8 افراد شہید ہو گئے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکٹر زخمی بھی ہوئے ہیں، انڈونیشین اسپتال کے آرتھو پیڈک چیف ڈاکٹر عدنان البرش بھی زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔

گورنمنٹ انفارمیشن آفس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہید ہونے والے سول ڈیفنس اہلکاروں اور ڈاکٹروں کی تعداد 201 تک پہنچ گئی ہے۔

اسرائیل کی حمایت پر صدر بائیڈن کی مقبولیت نئی کم ترین سطح پر

عرب میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے مشرق میں 2 گھروں پر اسرائیلی فوج نے بمباری کر کے 11 افراد کو موت کی نیند سلا دیا ہے، جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں