تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

امریکی جیٹ نے ایرانی مسافر طیارے کا راستہ روک دیا

شام : امریکی لڑاکا ایف 15 جیٹ طیارےکی جانب سے شام کی حدود میں ایران کے مسافر طیارے کا راستہ روکے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے، پائلٹ کمال مہارت سے طیارہ زمین پر لے آیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی فائٹر جیٹ شام کی فضائی حدود میں ایرانی مسافر طیارے کے قریب آگئے، تصادم سے بچانے کے لیے پائلٹ نے طیارے کو تیزی سے نیچے لے آیا جس کی وجہ سے متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی فضائی حدود میں تہران سے بیروت جانے والے ایرانی ایئرلائن کے مسافر طیارے کا امریکی جنگی جہاز نے راستہ روک لیا۔

ایرانی مسافر طیارے کا راستہ روکے جانے پر ایران براڈ کاسٹنگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شام میں ایرانی مسافر طیارے کا راستہ اسرائیلی طیارے نے روکا، طیارے کا راستہ روکا جانا اشتعال انگیز اور خطرناک ہے. واقعے کے بعد بھی تہران سے بیروت جانےوالے ایرانی طیارے نے شیڈول کے مطابق پرواز جاری رکھی.

نام ظاہر کیے بغیر مسافر نے بتایا کہ ایک سیاہ جنگی طیارہ بالکل ہمارے طیارے کے قریب آگیا جس کے بعد ہمارا طیارہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور تیزی سے نیچے آیا جس پر میرا سر ٹکرا گیا اور زخمی ہو گیا، ایک اور مسافر نے بتایا کہ فائٹر جیٹ ہمارے طیارے سے ٹکرا رہا تھا ، ہمارا طیارہ توازن کھو بیٹھا اور ہم اچھل کر نیچے گرے۔

دوسری جانب اس حوالے سے امریکی سینٹرل کمانڈ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ شام میں ایف 15 نے ایرانی مسافر طیارے کا معیاری ویژول انسپیکشن کیا۔

مشرقِ وسطیٰ میں امریکی سینٹرل کمانڈ کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ ایف 15 طیارہ روٹین کے ایئر مشن پر تھا، جس کی جانب سے ایرانی مسافر طیارے سے 1 ہزار میٹر کا محفوظ فاصلہ رکھا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ طیارے کے مسافر بردار ہونے کی شناخت ہونے پر اسے راستہ دے دیا گیا، یہ پیشہ ورانہ مداخلت بین الاقوامی معیار کے مطابق کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -