پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

ٹرمپ انتظامیہ کو بڑا جھٹکا، امریکی عدالت کا وائس آف امریکا کے حق میں فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکی عدالت نے وائس آف امریکا کے حق میں فیصلہ سنادیا ، عدالتی فیصلےکہ بعد ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک کی وفاقی عدالت کے جج جیمز پال نے ٹرمپ انتظامیہ کو وائس آف امریکا کے بارہ سو سے زائد صحافی، انجیئنرز اور دیگر عملے کو برطرف کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے آٹھ دہائیوں سے چلنےوالی بین الاقوامی نیوز سروس کے ختم کرنے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام کو غیر قانونی اور من گھڑت فیصلہ سازی کا کیس قرار دیکر مسترد کردیا۔

عدالتی فیصلےکہ بعدوائس آف امریکہ ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مزید پڑھیں : وائس آف امریکا کو کیوں بند کیا گیا ؟ امریکی محکمہ خارجہ نے بتادیا

یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے وائس آف امریکہ (VOA) سمیت سات وفاقی اداروں کے سائز کو کم کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا کے کئی ملازمین کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا تھا۔

ملازمین کو بھیجے گئے سرکاری ای میل میں ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اپنے شناختی کارڈ، پریس پاس اور دیگر سرکاری املاک واپس کریں اور جب تک مزید اطلاع نہ دی جائے، دفاتر میں داخل نہ ہوں۔

بعد ازاں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا تھا کہ صدرٹرمپ وفاقی بیورو کریسی کو کم کرنے کے لیے منتخب ہوئے ہیں، وائس آف امریکا کو بند کرنے کا فیصلہ دھوکہ دہی اور بدانتظامی کے بارے میں ہے، ایسے سخت فیصلے کرنےپڑتے ہیں۔

امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ کسی صحافی کو اپنے ملک میں خطرات کا سامنا ہے تووہ سیاسی پناہ کیلئے درخواست دےسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں