10.1 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

ویڈیو : تیراک نے جان خطرے میں ڈال کر شارک کو کیسے بچایا

اشتہار

حیرت انگیز

فلوریڈا : امریکا میں ایک تیراک نے اسٹیل کے بڑے سے کانٹے میں پھنسی زخمی شارک کو بچا کر آزاد کردیا، وہ شارک اس پر حملہ بھی کرسکتی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے صارفین کو حیران کردیا اور وہ تیراک کو ٹکٹکی باندھ کر دیکھتے رہے، لیکن تیراک نے بڑی مہارت سے شارک کی جان بچالی اور خود بھی محفوظ رہا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح گہرے سمندر میں گھومتی ایک شارک کے منہ میں اسٹیل کا بڑا سا کانٹا پھنس گیا جس کی وجہ سے وہ بری طرح تڑپ رہی ہے، فلوریڈا کے سمندر میں پیش آنے والے اس واقعے کو انڈر پریشر ڈائیورز کے سکوبا انسٹرکٹر نے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو کے کیپشن نے لکھا ہے کہ ہمیں ڈیسٹن فلوریڈا کے سمندر میں ایک چٹان کے قریب زخمی شارک کے بارے میں اطلاع ملی یہ مصنوعی چٹان ساحل پر بیسلے پارک جزیرے کے قریب پانی کے نیچے تقریباً 18-22 فٹ نیچے ہے۔

ہم نے دیکھا کہ شارک کے منہ میں ایک کانٹا پھنس گیا ہے اور وہ کانٹا چٹان سے بندھا ہوا ہے، پہلے تو شارک کو آزاد کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن ناکام رہے۔ اس کے بعد میں اور ایک ساتھی غوطہ خور صورتحال کا جائزہ لینے بیسلے گئے۔ ہم نے جلد ہی اس شارک کو کانٹے سے آزاد کردیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس پوسٹ کو اب تک بہت سے لوگ دیکھ چکے ہیں اور کچھ لوگوں نے اس پوسٹ کو پسند بھی کیا ہے۔ لوگوں نے شارک کی جان بچانے کے لیے دکھائی گئی ہمت کی تعریف کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں