تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

2019 امریکی تاریخ‌ میں‌ سب سے زیادہ قتل و غارتگری کا سال قرار

واشنگٹن : امریکا کی نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی کے ڈیٹا بیس نے سال 2019 کو امریکی تاریخ کا سب سے زیادہ قتل و غارت گری کا سال قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی تاریخ میں سال 2019 کو سب سے زیادہ قتلِ عام والا سال قراردے دیا گیا ہے، رواں سال قتل عام کے سب سے زیادہ واقعات ہوئے جن کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتیں ہوئیں۔

نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی کے مرتب کردہ ڈیٹابیس کے مطابق دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں اگر دیکھا جائے تو امریکہ کی تاریخ میں رواں برس قتلِ عام کے سب سے زیادہ واقعات ہوئے جن کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ڈیٹابیس کے مطابق امریکا میں 2019 میں ایسے 41 واقعات میں 211 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ قتلِ عام اس واقعے کو کہا جاتا ہے جس میں قاتل کے علاوہ چار یا اس سے زائد افراد ہلاک ہو جائیں۔

سال 2019 میں پیش آئے سب سے خوفناک واقعے میں ایل پاسو میں اگست کے دورام 22 افراد ہوئے جبکہ اس سے قبل مئی میں ورجینیا بیچ پر 12 افراد کو قتل کیا گیا۔

محققین کے مطابق سنہ 2019 کے کل 41 کیسز میں سے 33 میں آتشیں اسلحے کا استعمال کیا گیا۔

اعداد و شمار میں قتل و غارت گری میں امریکی ریاست کیلیفورنیا سرِفہرست رہی جس میں قتلِ عام کے آٹھ واقعات پیش آئے۔

یہ ڈیٹابیس یوں تو سنہ 2006 سے امریکا میں قتلِ عام کے واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہے مگر 1970 کی دہائی تک کی جانے والی اس تحقیق میں کوئی دوسرا سال ایسا نہیں جس میں اس سے زیادہ واقعات پیش آئے ہوں۔

سنہ 2019 کے علاوہ سنہ 2006 وہ سال تھا جس میں قتلِ عام کے 38 واقعات رونما ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -