امریکی میڈیا اور مبصرین نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی فوج اور پاک فضائیہ کی مہارت کی تعریف کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا نے پاکستانی فوج کو دنیا کی بہترین فوج قرار دے دیا، امریکی میڈیا میں امریکی مبصرین نے پاک فضائیہ اور فوج کی مہارت کی تعریف بھی کی ہے۔
اس سے قبل معروف امریکی ماہرِ سیاسیات پروفیسر جان میئر شائیمر نے پاک فوج کی تعریف میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے پاس قابل فوجی صلاحیت ہے، بھارت کو برتری حاصل کرنا مشکل ہوگا۔
پروفیسر جان میئر شائیمر نے کہا کہ بھارت فوجی حکمتِ عملی کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکتا، پاکستان کے پاس قابلِ ذکر فوجی صلاحیت ہے، بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل کرنا مشکل ہوگا۔
پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں
واضح رہے کہ پاکستان کی بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے، پاکستان کی جانب سے نماز فجر کے وقت آپریشن ’بُنۡیَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا آغاز کیا گیا، آپریشن میں پاک فوج نے بھارت کے علاقے بیاس میں براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو تباہ کر دیا ہے۔
پاک فوج نے ادھم پور ایئربیس اور پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو ملیامیٹ کر دیا، اس کے علاوہ اڑی سیکٹر میں بھارت کے سپلائی ڈپو کو نیست و نابود کر دیا، جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا گیا، آدم پور کی ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے، جہاں سے بھارت نے امرتسر میں سکھوں، پاکستان اور افغاستان پر میزائل داغے گئے تھے۔