جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

امریکا اسرائیل کو فوجی امداد کی مد میں کتنی رقم دے رہا ہے؟ حیران کُن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی وزارت دفاع کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد دے رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع نے کہا کہ پینٹاگون میں اسرائیلی اور امریکی دفاعی حکام کی ملاقات ہوئی۔

اسرائیلی وزارت دفاع نے بتایا کہ امریکا اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد دے رہا ہے، امریکی امداد خطے میں فوجی برتری کی اسرائیلی فوجی کوششوں کیلیے ہے۔

- Advertisement -

وزارت دفاع کے مطابق 5 ارب 20 کروڑ ڈالر آئرن ڈوم سمیت اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کے لیے مختص کئے گئے ہیں جبکہ جنگی ضروریات کی خریداری کیلیے ساڑھے تین ارب ڈالر اسرائیل کو مل چکے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی امداد اسرائیل، امریکا مضبوط اور پائیدار اسٹریٹجک پارٹنر شپ کا مظہر ہے اور یہ اسرائیل کی سلامتی کیلیے امریکا کے فولادی عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان میں جنگ بندی کو مسترد کرتے ہوئے حملے جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقوام عالم کے جنگ بندی کے مطالبے کی مخالفت کی ہے اور دو ٹوک کہا ہے کہ وہ لبنان میں جنگی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی جارحیت کے دوران لبنان پر تازہ حملوں میں 3 شہری جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل کے گزشتہ روز سے جاری حملوں میں 72 لبنانی شہری جاں بحق اور 620 زخمی ہوئے۔

’اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکی جائے‘ محمود عباس کا عالمی برادری سے مطالبہ

اسرائیلی حملوں کی وجہ سے لبنان میں 5لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں اور لوگوں نے سرحدی علاقوں کو چھوڑ دیا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ سرحد پار کر کے شام چلے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں