جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

امریکا نے میکسیکو بارڈر پر اضافی فورس تعینات کرنے کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے میکسیکو بارڈر پر اضافی ہیلی کاپٹرز اور جاسوسی فورس کی تعیناتی کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ 1500اضافی فوجیوں کو میکسیکو بارڈر پر بھییج رہے ہیں، متعلقہ عملے کے ساتھ ہیلی کاپٹرز اور انٹیلی جنس تجزیہ کار بھی روانہ کئے جارہے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد بارڈر پر گراؤنڈ فورسز کی تعداد میں 60 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

نگران پینٹاگون سیکریٹری رابرٹ سیلس نے کہا ہے کہ کیلی فورنیا اور ٹیکساس سے 5000 غیرقانونی تارکین کی بے دخلی کے لیے پینٹاگون کی جانب سے طیارے فراہم کئے جارہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پینٹاگون میکسیکو بارڈر کے ساتھ باڑ لگانے میں بھی حصہ لے گا، یہ اس کام کا صرف آغاز ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب پیوٹن کو واضح پیغام دیا کہ وہ یوکرین جنگ کو ختم کرنے کیلیے معاہدہ کریں یا پھر ٹیرف اور مزید پابندیوں کا سامنا کریں۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اگر ہم ڈیل نہیں کرتے تو میرے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ میں روس اور دیگر شریک ممالک کی امریکا کو فروخت کی جانے والی اشیا پر بھاری ٹیکس، ٹیرف اور پابندیاں عائد کروں۔

ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز کے فوج میں ملازمت پر پابندی لگادی

امریکی صدر نے کہا کہ میں روس کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتا اور صدر پیوٹن کے ساتھ ہمیشہ سے اچھے تعلقات رہے ہیں، میں روس، جس معیشت تباہ ہو رہی ہے، اور صدر پیوٹن پر بڑا احسان کرتا ہوں کہ وہ اس مضحکہ خیز جنگ کو بند کر دیں کیونکہ یہ مزید خراب ہونے والی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں