اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

نیویارک کے اسکولوں میں عید الضحیٰ کی چھٹی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: نیویارک کے پبلک اسکولوں میں عید الضحیٰ کے موقع پر عام تعطیل ہوگی ، نیویارک کے اسکولوں میں 11 لاکھ طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔

مسلم تہواروں کوعام تعطیلات کے کلینڈرمیں شامل کرنے کا فیصلہ 9/11 کے بعد امریکہ جیسے ملک کے سماجی حالات کے تناظر میں غیر معمولی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ نیویارک کے 1800 اسکول ایک مسلم تہوار کے لئے بند ہوں اور آئندہ روز بھی نیویارک کے اسکولوں میں یہودی تہوار ’’یومِ کپر‘‘ کی تعطیل ہوگی۔

شہرکے میئربل ڈی بلاسیو کا کہنا ہے کہ اس سے نیویارک شہر کی گونا گوئی ظاہرہوگی۔ انہوں یہ بھی کہا کہ یہ فیصلہ کرکے انہوں نے الیکشن کمپیئن کے دوران مسلم کمیونٹی سے کیا اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔


نیویارک میں مسلم عیدوں پر اسکولوں میں تعطیل کا فیصلہ


اس سے قبل نیویارک انتظامیہ یہودی اورعیسائی مذہبی تہواروں بپر بھی تعطیلات کا اعلان کرچکی ہے۔

اس موقع پر جامائیکا مسلم سنٹر کے امام شمسی علی کا کہنا ہے کہ ایک امام اور ایک والد کی حیثیت سے میں بہت خوش ہوں اس سے امریکہ کے مسلمانوں کو اپنائیت کا احساس بڑھے گا۔

واضح رہے کہ نیویارک کے پبلک اسکولوں میں مسلمان طلبہ کی تعداد 10 فیصد ہے اور یہ پہلا موقعہ نہیں ہے کہ جب امریکہ کے کسی شہرمیں ایسا فیصلہ کیا گیا ہو بلکہ اس سے قبل ورمونٹ، میساچیوٹس اورنیوجرسی بھی مسلم تہواروں پرعام تعطیل کا اعلان کرچکے ہیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں