تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

"امریکی صدر غلط اطلاعات عام کررہے ہیں”

واشنگٹن: بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے، امریکی صدر کو بھر پور کوریج دینے والے کئی ٹی وی نیٹ ورکس نے ٹرمپ کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اپنے سترہ منٹ کے خطاب میں عوام کو بھڑکانے اور بے بنیاد دعوؤں کا سیلاب لے آئے تھے، وہ مسلسل اس بات پر زور دے رہے تھے کہ ڈیموکریٹس ان سے الیکشن چوری کرنے کے لئے غیر قانونی ووٹ استعمال کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے یہ باتیں اس وقت کہیں، جب سوئنگ اسٹیٹس میں ووٹوں کی گنتی کے انتہائی مرحلے میں جو بائیڈن
کامیابی کے ساتھ آگے بڑھتے نظر آئے۔جس پر متعدد امریکی ٹی وی نیٹ ورکس نے ان کی براہ راست کوریج کو روکتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر غلط اطلاعات عام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا کی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو صدر بننے کے لیے صرف 6 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں، امریکا کی چند ریاستوں کے علاوہ دیگر سے نتائج مکمل ہوگئے ہیں، اب تک چودہ کروڑ ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے جس میں ری پبلکن کی پوزیشن مستحکم نظر آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  گریٹا ٹھونبرگ نے ٹرمپ کو انہیں کی زبان میں جواب دے دیا

اس وقت غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جوبائیڈن 264 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں ہیں جبکہ ڈیموکریٹ کے امیدوار اور امریکی صدر ٹرمپ 214 ووٹ ہی حاصل کرسکے۔

امریکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست نیواڈا سے اگر ری پبلکن کومزید 6 الیکٹورل ووٹ مل گئے تو جوبائیڈن کو فاتح قرار دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -