جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

طالبان کے ساتھ مذاکرات میں کردارادا کرنے کو تیارہیں،امریکی محکمہ خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں کردارادا کرنے کو تیارہیں، پاک افغان حتمی پالیسی کے اعلان میں تاخیرہوسکتی ہے، پاکستان کے لئے پالیسی کا جائزہ جاری ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدرنوئیرٹ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ افغانستان کو پیچیدہ صورتحال کا سامنا ہے، وزیرخارجہ افغانستان میں امن مذاکرات کو جگہ دینا چاہتے ہیں، طالبان کے ساتھ مذاکرات میں کردارادا کرنے کو تیار ہیں۔

ہیدرنوئر کا کہنا تھا کہ جنگ فوجی حکمت عملی سے ہی جیتی جائے یہ لازمی نہیں، افغانستان کے مستقبل کے لئے دونوں اطراف کومیز پرآنا ہوگا، پاکستان اورافغانستان کے لئے حتمی پالیسی کے اعلان میں تاخیرہوسکتی ہے،پاکستان سے متعلق پالیسی کابھی جائزہ لیاجارہا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کا معاملہ وزارت دفاع،نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نے طے کرناہے، وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کے عہدے سے الگ ہونے کی اطلاعات درست نہیں، وزیر خارجہ عہدےسےعلیحدہ نہیں ہورہے، آئندہ ہفتے وزیرخارجہ کی کئی اہم ملاقاتیں طے ہیں۔


مزید پڑھیں : امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان کودہشتگردقراردینے سے معذرت


یاد رہے اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمانہ یدرنوئیرٹ نے پریس بریفنگ کے دوران اے آروائی نیوز کے نمائندے کے سوال پر افغان طالبان کودہشتگردقراردینے سے معذرت کرلی تھی۔

امریکی ترجمان نے جواب میں کہا کہ نئی افغان پالیسی تشکیل کے مراحل میں ہے، نئی پالیسی کا انتظارکریں، نئی افغان پالیسی سے پہلے افغانستان کے معاملات پرکوئی تبصرہ نہیں کرسکتی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ نے افغانستان میں امن کو سیاسی مفاہمت سے مشروط کرتے ہوئے پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے ہمسایہ ملک میں امن عمل میں حصہ لینے کے لیے طالبان کو قائل کرے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں