بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سعودیہ عرب اور ایران سفارتی تعلقات بحال رکھیں، امریکہ کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : سعودی عرب اورایران میں کشیدہ تعلقات پرامریکہ نے ردعمل کا اظہار کردیا ہے، امریکہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اورایران سفارتی تعلقات بحال رکھیں جبکہ اقوام متحدہ نے ایران سعودی عرب کشیدگی پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

سعودی عرب میں عالم دین کے سزائے موت دیے جانے کے بعد ایران اور سعودیہ میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں، تہران میں مشتعل مظاہرین کی جانب سے سعودی سفارتخانے پر حملے کے بعد سعودیہ نے ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرنےکا اعلان کردیا ہے۔

امریکا نے دونوں ملکوں پرکشیدگی میں کمی کے لئے اقدامات کرنے پرزوردیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ فریقین کو صبرسے کام لینا چاہئیے اور تنازعے کو بات چیت سے حل کیا جانا چاہئیے، عالمی برادری بھی کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کریں۔

دوسری جانب امریکی صدارت کی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں سینتالیس افراد کو سزائے موت سے کئی سوالات نے جنم لے لیا ہے، ہیلری نے امریکی حکومت سے کشیدہ صورتحال پرسعودی حکومت سے براہ راست گفتگو کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی کشیدہ صورتحال پرتشویش کا اظہارکیا ہے، بان کی مون کا کہنا ہے سزائے موت کے طریقہ کارکی شفافیت پرتحفظات نے جنم لیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے ہفتہ کو عالم دین نمر النمر سمیت سینتالیس افراد کو سزائے موت دے دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں