منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

یو ایس اوپن، اعصام اور مولر کی جوڑی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے یوایس اوپن مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

نیو یارک میں کھیلے جارہے سال کے آخری گرینڈ سلیم ایونٹ یوایس اوپن کے مینز ڈبلز ایونٹ میں پاکستان کے اعصام الحق اور جائلز مولر کی جوڑی نے فاتحانہ آغاز کیا ہے، پہلے راؤنڈ میچ میں اعصام اور مولر کی جوڑی کا مقابلہ سربیائی ٹیم سے ہوا۔

دو سیٹ تک کھیلے گئے مقابلے میں اعصام الحق اور جائلز مولر پر مشتمل جوڑی نے اسٹریٹ سیٹ سے کامیابی حاصل کی، سربیائی ٹیم کیخلاف کامیابی کا اسکور چھ تین اور چھ دو رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں