ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

یو ایس اوپن ٹینس میں بڑا اپ سیٹ، فیڈرر کی شکست ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: یو ایس اوپن ٹینس میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا، سوئس اسٹار راجر فیڈرر کوارٹر فائنل میں غیر متوقع شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلیم مقابلے میں سوئس اسٹار راجر فیڈرر کو روس کے گریگر ڈیمیٹرو نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی، فیڈرر کی شکست ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔

روسی کھلاڑی نے وہ کر دکھایا جس کا کسی کو گمان بھی نہ تھا، پہلے چار سیٹ میں مقابلہ 2-2 سے برابر تھا، پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں ڈیمیٹرو نے فیڈرر کو قابو کیا۔

آخری سیٹ میں روسی کھلاڑی نے فیڈرر کی ایک نہ چلنے دی اور 6-2 سے سیٹ جیت کر تاریخی فتح اپنے نام کرلی۔

سوئس اسٹار کی اپ سیٹ نے شکست دنیا کو حیران کردیا، ٹویٹر پر بھی فیڈرر کی ہار ٹاپ ٹرینڈ بنی رہی اور مختلف تبصرے کیے جاتے رہے۔

واضح رہے کہ یو ایس اوپن سے دو بڑے کھلاڑی باہر ہوچکے ہیں، سربیا کے نوواک جووکووچ کندھے کی انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے دستبردار ہوگئے تھے وہ ٹائٹل کا دفاع کررہے تھے۔

ادھر ویمنز کیٹگری میں امریکا کی سرینا ولیمز کی فتوحات کو بریک نہ لگ سکا، سرینا نے چینی کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل میں انٹری دے دی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایونٹ کے پہلے ہی مقابلے میں سرینا ولیمز نے روسی کھلاڑی ماریا شراپووا کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں