اشتہار

ولیمز سسٹرز اور سربیا کے نوواک ڈوکوچ یو ایس اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکہ کی ولیمز سسٹرز اور سربیا کے نوواک ڈوکوچ نے یو ایس اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

نیویارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلیم ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے ہم وطن میڈیسن کیز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد زیر کیا، امریکی کھلاڑی نے چھ تین اور چھ تین سے کامیابی حاصل کرکے کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔

کوارٹر فائنل میں سرینا کا مقابلہ بہن وینس ولیمز سے ہوگا، وینس نے اسٹونیہ کی انٹ کونٹاویٹ کے خلاف چھ دو اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کی۔

- Advertisement -

فرانس کی کرسٹینا ملاڈینووک روس کی ایکٹرینا مکارووا کو دلچسپ مقابلے کے بعد مات دی۔ کرسٹینا نے پہلا سیٹ ٹائی بریک پر سات چھ سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں فرنچ کھلاڑی کو چھ چار سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ فیصلہ کن سیٹ میں ملاڈینووک نے چھ ایک سے کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

مینز سنگلز میں سربیا کے نوواک ڈوکوچ نے اسپین کے روبرٹو بٹیسٹا چار سیٹ کے دلچسپ مقابلے کے بعد قابو کیا۔ سرب کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ تین چار چھ چھ چار اور چھ ایک رہا، کروشیا کے مارن سلچ فرانس کے جرمی چارڈی کو زیر کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں