منگل, جون 10, 2025
اشتہار

یو ایس اوپن فاتح کو ملی آئی پی ایل چیمپئن سے بھی زیادہ انعامی رقم

اشتہار

حیرت انگیز

یو ایس اوپن 2024 چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرنے والی آرینا سبالینکا کو آئی پی ایل کی فاتح ٹیم سے بھی کہیں زیادہ انعامی رقم دی گئی۔

بیلاروس کی آرینا سبالینکا نے امریکا کی جیسیکا پیگولا کو اسٹریٹ سیٹس میں 7 – 5 اور 7- 5 سے شکست دے کر اپنا پہلا یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا، سات ستمبر کو منعقد ہونے والے گرینڈ سلیم ویمنز سنگلز ٹائٹل میچ میں آرینا سبالینکا چھائی رہیں۔

بیلاروسی کھلاڑی نے اپنے کیریئر میں تیسرا گرینڈ سلیم جیتنے کا اعزاز حاصل کیا جس کے بعد 26 سالہ کھلاڑی جذباتی بھی نظر آئیں۔

ورلڈ نمبر ٹو آرینا سبالینکا نے رواں برس آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی، بیلاروسی پلیئر 2016 میں یہ کارنامہ انجام دینے والی اینجلیک کربر کے بعد ایک ہی سیزن میں دونوں ہارڈ کورٹ گرینڈ سلیم جیتنے والی پہلی خاتون بنیں۔

آرینا سبالینکا کو یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کے بعد 3.6 ملین ڈالرز کی خطیر رقم بطور انعام ملی، یہ رقم تقریباً 30 کروڑ 23 لاکھ بھارتی روپے بنتے ہیں جو کہ آئی پی ایل فاتح کولکتہ کو دی جانے والی رقم سے زیادہ ہے۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں اس بار ایونٹ کی انعامی رقم میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ رنر اپ امریکی کھلاڑی کو 1.8 ملین ڈالرز ( تقریبا 15 کروڑ 11 لاکھ بھارتی روپے) دیے گئے۔

2024 کی آئی پی ایل چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو ایونٹ جیتنے پر 20 کروڑ بھارتی روپے کی انعامی رقم ملی تھی جبکہ سبالینکا کو دی جانے والی یہ انعامی رقم انڈین پریمیئر لیگ سے کافی زیادہ ہے۔

اپنا پہلا یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کے بعد سبالینکا نے کہا کہ میں اس وقت میری آواز نہیں نکل رہی کیونکہ یہ میرا خواب تھا جو پورا ہوا آخر کار مجھے یہ خوبصورت ٹرافی تھامنے کا موقع ملا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں