منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

پیرس اولمپکس امریکا کی حکمرانی کے ساتھ ختم

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: امریکا نے تمغوں کی جنگ میں چین کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پیرس اولمپکس کے مقابلے امریکا کی حکمرانی کے ساتھ ختم ہو گئے۔

17 روز تک جاری رہنے والے زبردست مقابلوں کا اختتام اتوار کو ایک سنسنی خیز فائنل کے ساتھ ہوا جس میں امریکا کی خواتین باسکٹ بال ٹیم نے فرانس کو 67-66 سے شکست دے کر گیمز کا آخری گولڈ میڈل جیتا۔

ایونٹ میں امریکا 40 طلائی اور 126 مجموعی تمغوں کے ساتھ سرفہرست رہا جب کہ چین 40گولڈ اور 91 مجموعی میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

- Advertisement -

جاپان کی تیسری، آسٹریلیا کی چوتھی اور میزبان فرانس کی پانچویں پوزیشن رہی۔ پیرس اولمپکس میں پاکستان نے ایک سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

بھارتی دستے نے ایک سلور اور 5برانز میڈل اپنےنام کیے۔ ایران نے برطانیہ کو پچھاڑا اور آریان سلیمی نے سونے کا تمغہ جیت لیا۔ مینز اسی کلو گرام تائی کوانڈو مقابلےمیں کیڈن کو شکست دی۔۔ ایرانی ایتھلیٹ نے دو ایک سے میدان مارا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں