منگل, اگست 27, 2024
اشتہار

پاکستان کو جدید ہتھیار فراہم کرنے سے متعلق سوال پر پینٹاگون کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: ترجمان امریکی فوج میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے پاکستان کو جدید ہتھیار فراہم سے متعلق سوال پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

میجر جنرل پیٹرک رائیڈرنے پریس کانفرنس میں حالیہ دہشتگرد حملوں میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد حملے میں پاکستانی فوجی جوانوں کے جانی نقصان پر افسوس ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران نمائندہ اے آر وائی نیوز نے ان سے سوال کیا کہ کیا امریکی فوج پاکستان کو جدید ہتھیار فراہم کرنے جا رہی ہے؟

- Advertisement -

اس پر ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ ہماری دعائیں جان قربان کرنے والے فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، پاکستان خطے میں دہشتگردوں کے ساتھ مشکل جنگ میں ہے، امریکا اور پاکستان دہشتگردی کے خلاف مل کر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مل کر کام کرنے والے طریقوں پر بات کر رہے ہیں، پاکستان کو جدید امریکی ہتھیار فراہم کرنے پر ابھی اعلان کرنے کو کچھ نہیں، پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے تعلقات برقرار ہیں۔

ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ پاکستان کی عسکری ضروریات کے میکانزم پر بات چیت ہو رہی ہے۔

پریس کانفرنس میں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں کوئی بیرونی ملک ملوث ہو سکتا ہے؟

اس پر ترجمان نے کہا کہ میں آپ کو وزیر دفاع کے بیان دیکھنے کا کہتا ہوں، امریکی وزیر دفاع نے اس واقعے کی مذمت کی، پرتشدد واقعات کی ہماری جمہوریت میں قطعی طور پر کوئی جگہ نہیں، قاتلانہ حملے کی تحقیقات سے متعلق ایف بی آئی اور سیکرٹ سروس کا الرٹ دیکھیں۔

سوال کیا گیا کہ امریکی میڈیا ایران کے ملوث ہونے کی خبریں چلا رہا ہے، اس پر انہوں نے کہا کہ رپورٹس دیکھی ہیں، محکمہ انصاف یا ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سے رابطہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں