جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

امریکا، پاکستان دوستی کے نئے رشتے میں داخل ہورہے ہیں، وزیراعظم کی 249ویں یوم آزادی پر امریکی عوام کو مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا کو 249ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، امریکا اور پاکستان دوستی کے نئے رشتے میں داخل ہورہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم نے امریکی سفارتخانے میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور امریکی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستانی عوام کی جانب سے امریکی عوام کو مبارکبا دیتا ہوں، پاکستان اور امریکا کے تعلقات نئے دور میں داخل ہورہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، امریکا پہلا ملک ہے جس نے پاکستان کو 1947 میں تسلیم کیا، 1950 میں امریکا اور پاکستان کے درمیان شراکت داری شروع ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ 1950 میں امریکا کےساتھ پی ایل 480 پروگرام شروع کیاگیا، پاکستان اور امریکا جمہوری روایات اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں, پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر میں امریکا نے تعاون کیا، امریکا نے مختلف ادوار میں پاکستانی معیشت کی مدد کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ دنیا میں امن چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ دنیا میں معاشی استحکام اور امن کے خواہاں ہیں، صدر ٹرمپ نے بلاشبہ ثابت کردیا وہ امن کے پیامبر ہیں، ٹرمپ کے جنگ بندی میں کردار کو دل سے سراہتے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن تھا، بھارت پہلگام واقعے پر دنیا کو کوئی ٹھوس ثبوت نہ دے سکا، کاکول اکیڈمی تقریب میں عالمی سطح پر تحقیقات کی پیش کش کی۔

انھوں نے کہا کہ میں نے دنیا کے سامنے بھارت کو تحقیقات کی پیش کش کی، بدقسمتی سےہماری مخلص پیش کش پرجارحیت سےجواب دیا گیا، بھارتی جارحیت پرہم نے صبروتحمل کا مظاہرہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں