پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

امریکا: مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار، 1 مسافر ہلاک، 7 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی فضائی کمپنی کے مسافر بردار طیارے کی امریکی شہر فلاڈیلیفیا میں انجن پھٹنے کے باعث ہنگامی لینڈنگ، ایک خاتون ہلاک جبکہ سات مسافر زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ہوائی کمپنی ساؤتھ ویست ایئرلائن کے مسافر بردار طیارے 1380 کو نیویارک سے ڈلّاس جاتے ہوئے دوران پرواز انجن پھٹ جانے کے باعث امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

متاثرہ طیارہ 143 مسافروں سمیت عملے کے پانچ افراد کو نیوریارک سے ڈلاس لے جارہا تھا کہ اچانک انجن پھٹنے کی وجہ سے جہاز کے ایک پَر اور کھڑکی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

- Advertisement -

امریکی حکام نے جہاز حادثے میں سوار ایک خاتون مسافر کی ہلاکت اور سات افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ جبکہ امریکا کے فیڈرل ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

حادثے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ’دوران پرواز جہاز کے بائیں جانب لگا ہوا انجن اچانک پھٹ کر کھڑکی سے ٹکرایا، جس کے باعث کھڑکی کی طرف بیھٹی ہوئی خاتون باہر گر گئی، جسے دوسرے مسافروں نے واپس اندر کیا۔

حادثے کا شکار ہونے والی متاثرہ خاتون جینیفر ریورڈن

نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ کا کہنا تھا کہ ’حادثے میں ہلاک ہونے والی خاتون کی جینیفر ریورڈن کے نام سے شناخت ہوئی ہے، مذکورہ خاتون ویل فارگو نامی بینک کی نائب صدر اور دو بچوں کی ماں تھیں‘۔

این ٹی ایس بی کے سربراہ رابرٹ سموالٹ نے حادثے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ طیارے میں نصب سی ایف ایم 56 بہترین انجن ہے، جو وسیع پیمانے پر مسافر بردار طیاروں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

فلاڈیلیفا میں امدادی سرگرمیاں انجام دینے والے ایڈم تھیل کا کہنا تھا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے سات مسافروں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کردی گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کے وقت متاثرہ طیارے میں سوار عملے اور مسافروں نے بہترین انداز میں مشکل ترین حالات میں خود کو سنبھالہ ہے۔ جہاز کے فلاڈیلیفیا ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد آگ بجھانے والے عملے نے انجن سے رسنے والے تین اور آگ پر فوری قابو پالیا تھا۔

طیارے میں سوار مسافر مارٹی مارٹینز نے دوران پرواز حادثہ کو سماجی رابطے کی ویب سایٹ فیس بک پر لائیو کیا۔ اور لکھا کہ’ ہمارے طیارے کے ضرور کچھ غلط ہورا ہے، ایسا لگ ہم تیزی سے نیچے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’انجن پھٹنے کے بعد ایسا لگ رہا کہ طیارہ پائلیٹ کے کنٹرول سے باہر ہورہا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ امدادی کارکن جہاز میں سوار ایک مسافر کو زخمی حالت میں باہر کی طرف لے جارہے تھے اور ہر طرف خون ہی خون تھا‘۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ ’پہلے اچانک دھماکے کی آواز آتے ہی آکسیجن ماسک نیچے گرگئے اور دھماکے کے تقریباً دس سکینڈ بعد انجن کھڑکی سے ٹکرایا جس سے کھڑکی ٹوٹ گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا میں سنہ 2009 میں مسافر بردار طیارہ دوران پرواز حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں