جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’فوج منظم منتقلی کا احترام اور سیاست سے دور رہے گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکی پینٹاگون منظم منتقلی کا احترام کرے گا اور سیاست سے دور رہے گا۔

وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ فوج مستقبل کی ٹرمپ انتظامیہ کے "تمام قانونی احکامات” پر عملدرآمد کے لیے تیار ہے۔

آسٹن نے فوجیوں کو بھیجے گئے میمو میں کہا کہ پینٹاگون منظم منتقلی کی حمایت کرے گا جیسا کہ یہ ہمیشہ ہوتا ہے امریکی فوج اپنے اگلے کمانڈر اِن چیف کے پالیسی انتخاب کو انجام دینے کے لیے، اور اپنی سویلین چین آف کمانڈ کے تمام قانونی احکامات کی تعمیل کرنے کے لیے تیار رہے گی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج سیاسی میدان سے الگ کھڑی رہے گی اصولوں اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنی جمہوریت کی حفاظت اور ان قابل قدر اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے جو ہماری سلامتی کو گہرا کرتے ہیں۔

امریکی صدارتی انتخاب 2024 میں ڈونلڈ ٹرمپ عہدۂ صدارت کے لیے لازمی 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں بالآخر کامیاب ہوگئے، اب وہ ایک بار پھر چار سالہ مدت کیلیے وائٹ ہاؤس کے مکین بن جائیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپوٹ کے مطابق امریکہ میں 130 سال کے طویل عرصے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ پہلے صدر ہوں گے جو دوبار اس عہدے پر فائز ہوں گے اور 78 سال کی عمر میں امریکی صدر کے طور پر منتخب ہونے والے سب سے زیادہ عمر والے شخص بھی بن جائیں گے۔

نومنتخب صدر پیر 20 جنوری 2025 کو یو ایس کیپیٹل کمپلیکس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، یہ امریکی تاریخ کا 60 واں صدارتی حلف ہوگا۔ اس تقریب کے دوران نومنتخب صدر اپنا افتتاحی خطاب بھی کریں گے۔

صدارتی انتخابات میں صورتحال پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کو خدشات تھے کہ کچھ اہم "سوئنگ” ریاستوں میں انتہائی سخت مقابلے نے نتائج کو غیر یقینی بنا دیا ہوگا۔ تاہم، نارتھ کیرو لائنا، جارجیا، پنسلوانیا اور وسکونسن میں توقع سے زیادہ کامیابی اور ریپبلکن ریاستوں میں فتوحات نے ٹرمپ کو صدارت حاصل کرنے کے لئے لازمی 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں مدد فراہم کی۔

کیا ڈونلڈ ٹرمپ اب صدر ہیں؟

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس جیت کے بعد کیا ڈونلڈ ٹرمپ اب صدر بن گئے، جی نہیں! کیونکہ ٹرمپ ابھی صرف صدر اور ان کے ساتھی جے ڈی وینس نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔ 20جنوری 2025 کو باقاعدہ حلف اٹھائیں گے، جس کے بعد وہ قانونی طور پر صدارت کی کرسی اور اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

انتخابات اور حلف برداری کے درمیانی عرصے میں کیا ہوتا ہے؟

تمام درست ووٹوں کو حتمی نتائج میں شامل کرنے کا وہ عمل جسے ’الیکٹورل کالج‘ کہا جاتا ہے، انتخابی نتائج کی تصدیق کرتا ہے۔

ہر ریاست میں مختلف تعداد میں الیکٹورل کالج ووٹ دستیاب ہوتے ہیں۔ عام طور پر ریاستیں اپنے تمام الیکٹورل کالج ووٹ اسی امیدوار کو دیتی ہیں جو عوامی ووٹ میں فاتح قرار پاتا ہے جس کے بعد کانگریس 6 جنوری کو الیکٹورل کالج ووٹوں کی گنتی کرکے نئے صدر کے نام کی تصدیق کرتی ہے۔

آنے والے صدر اور نائب صدر اس دوران کیا کریں گے؟

نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ساتھی جے ڈی وینس اپنی ٹیم کے ساتھ صدر بائیڈن کی انتظامیہ سے اقتدار کی منتقلی کی تیاری کا کام کریں گے۔ اس دوران وہ وہ اپنی پالیسیوں کو مرتب اور حکومت کے اہم عہدوں کے لئے ممکنہ امیدواروں کی جانچ پڑتال شروع کریں گے۔

اس دوران ٹرمپ اور ان کی ٹیم کو قومی سلامتی کے امور سے متعلق خفیہ بریفنگز بھی ملنا شروع ہو جائیں گی۔ ساتھ ہی نئے صدر اور نائب صدر کو امریکی سیکرٹ سروس کی جانب سے سیکیورٹی بھی فراہم کردی جائے گی۔

امریکی روایت کے مطابق موجودہ صدر کی جانب سے نئے صدر کو وائٹ ہاؤس میں مدعو کیا جاتا ہے تاکہ تقریب حلف برداری میں شرکت اور اقتدار کی منتقلی پُرامن طریقے سے کی جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں