اشتہار

ویزا پالیسی کے حوالے سے امریکی دھمکیاں، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے امریکی ویزا پالیسی اور قونصلر معاملات پر کہا ہے کہ امریکی فیڈرل رجسٹری سے متعلق بہت سی خبریں میڈیا میں دیکھیں، میڈیا میں پھیلنے والی چہ میگوئیاں گمراہ کن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ویزا پالیسیوں اور بے دخل پاکستانیوں کی حوالگی کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں مشکوک پاکستانیوں کی واپسی سمیت کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے رائج قوانین کے مطابق اس معاملے پر کام کررہے ہیں، امریکی سفارت خانے نے قونصلر آپریشن معمول کے مطابق جاری رکھا ہوا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ، پاکستان کی قربانیوں‌کا اعتراف، بھارت میں‌ بڑھتے مظالم پر تشویش

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ امید ہے جاری بات چیت سے عام پاکستانیوں کی ویزا درخواستوں پر اثر نہیں پڑے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا نے کہا تھا کہ پاکستان اپنے بے دخل قیدیوں کو قبول کرے بصورت دیگر پاکستانی شہریوں کی ویزا درخواستوں پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

امریکا نے پاکستان کے علاوہ جن ممالک کو ویزا پالیسیوں کے حوالے سے لسٹ میں شامل کیا ہے ان میں گیانا، گیمبیا، کمبوڈیا، ایریٹیرا گونیا، سیریا، برما، لاؤس، گھانا شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں