ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

پانچ سے گیارہ سال کے بچوں کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لیے بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا کے محکمہ صحت نے پانچ سے گیارہ سال تک کی عمر کے بچوں کو کرونا ویکسی نیشن لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے حکمتِ عملی تیار کرلی۔

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے بدھ 20 اکتوبر کو پانچ سال سے گیارہ سال تک کی عمر کے بچوں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن لگانے کا فیصلہ کیا۔

وائٹ ہاؤس ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت صحت کی سفارش اور تجویز کی روشنی میں بچوں کو ویکسی نیشن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت پہلے مرحلے میں دو کروڑ 80 لاکھ بچوں کو پہلے مرحلے میں ویکسین لگائی جائے گی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: امریکی ویکسینز کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق بچوں کو  بڑوں کے مقابلے میں 21 روز کے وقفے سے 10 مائیکرو گرام کی دو خوراکیں دی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق بچوں کو فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیارہ کردہ ویکسین لگائی جائے گی، اس سے قبل 10 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی وہی ویکسین لگائی جاررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بچوں کو اسپتالوں، اسکولوں، ڈاکٹرز کے کلینک، میڈیکل اسٹورز میں ویکسین لگائی جائے گی۔

یاد رہے کہ  فائزر نے 5 سے 11 سال کے بچوں کی ویکسینیشن کیلئے گزشتہ ماہ ٹرائلز جمع کرانے کے بعد اس کے استعمال اجازت مانگی تھی، جس پر ماہرین کے دو پینلز نے بحث کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پہلا پینل فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام آئندہ ہفتے جبکہ دوسرا سی ڈی سی کے تحت 2 اور 3 نومبر کو ملاقات کریگا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں