امریکا نے 10لاکھ فلسطینیوں کو لیبیا منتقل کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے، امریکی میڈیا نے سابق امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ امریکا نے فلسطینیوں کی آباد کاری پر لیبیا کی قیادت سے بات چیت کی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی میڈیا نے سابق امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بدلے میں ایک دہائی قبل منجمد کیے گئے لیبیا کے اربوں ڈالر بحال کردیئے جائیں گے۔
ادھر اسرائیل فلسطین دو ریاستی حل پر 17 تا 20 جون یو این ہیڈ کوارٹرز میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں کانفرنس ہوگی۔
فرانسیسی صدر میکرون کے مطابق غزہ میں انسانی بحران ناقابل قبول ہے، وہ جلد نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کریں گے۔
دوسری جانب واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، ہر چار منٹ پر غزہ پر اسرائیلی فضائی حملہ ہوتا ہے۔
اسرائیلی اخبار ماریو کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اوسطاً ہر چار منٹ میں غزہ پر ایک اسرائیلی فضائی حملہ ہوا ہے۔
آؤٹ لیٹ کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں کی شرح اکتوبر 2023 میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کے موقع پر ریکارڈ کی گئی شرح سے زیادہ ہے جب جنگ شروع ہوئی تھی۔
اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد سے تقریباً 3000 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 18 مارچ کو اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے اور دوبارہ حملے شروع کرنے کے بعد سے اب تک3 ہزار فلسطینی شہید اور 8,173 زخمی ہو چکے ہیں۔
’’امریکی صدر ٹرمپ کو 2025 کا امن کا نوبل انعام دیا جائے‘‘
فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 36 گھنٹوں میں 250 سے زائد افراد کو مختلف حملوں میں شہید کر دیا گیا ہے اور درجنوں زخمی ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔