جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

’’بائیڈن تیسری عالمی جنگ کروانا چاہتے ہیں‘‘، ایک اور امریکی سیاستدان کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

ری پبلکن نمائندہ مارجوری ٹیلر گرین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن عہدہ چھوڑنے سےقبل عالمی جنگ چھڑوانا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سیاستدان اور ری پبلکن کی نمائندہ مارجوری ٹیلر گرین نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن جنوری میں عہدہ چھوڑنے سے پہلے خطرناک طور پر عالمی جنگ شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیلر گرین جو جارجیا سے تعلق رکھنے والی قانون ساز ہیں نے یہ دعویٰ بائیڈن نے یوکرین کی طرف سے روسی حدود میں اندر تک حملوں کے لیے دور تک مار کرنے والے امریکی میزائلوں کے استعمال پر پابندی ختم کرنے کے بعد کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے رواں ماہ کے شروع میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اگلے امریکی صدر کے انتخاب کا حوالہ دیتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ یہ مبینہ فیصلہ امریکی عوام کی غیر ملکی جنگوں کو فنڈ دینے یا لڑنے کی خواہش کے خلاف ہے۔

ٹیلر گرین نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا فرسٹ کے پلیٹ فارم پر مہم چلائی اور دعویٰ کیا کہ اگر وہ منتخب ہوئے تو وہ 24 گھنٹوں میں یوکرین کے تنازع کو ختم کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ جیت گئے اور واضح اکثریت حاصل کی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکی عوام دنیا میں جنگ ختم کرنے کے بیانیہ کی حمایت کرتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ دنوں یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کرنے کی اجازت دی تھی، جس کے بعد کیف نے امریکی میزائلوں سے روس پر حملہ کر دیا تھا۔

اس حملے کے بعد روس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے یوکرین پر بین البرّ اعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا جب کہ جنگ کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر امریکا سمیت کئی ممالک نے یوکرین میں اپنے سفارتخانے بند کر دیے ہیں۔

دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر آ گئی، پیوٹن نے نئی ایٹمی پالیسی پر دستخط کر دیے

بعد ازاں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ترمیم شدہ نئی ایٹمی پالیسی پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس پالیسی کے تحت روس یا اس کے اتحادی بیلاروس پر روایتی ہتھیاروں سے حملے کے جواب میں اب روس جوہری ہتھیار استعمال کر سکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں