تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

چین سے مقابلہ چاہتے ہیں، تنازع نہیں، جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ چین جب بھی ہماری سالمیت کیلیے خطرہ بنے گا ہم کارروائی کریں گے، چینی ہم منصب کو بتا دیا کہ ہم مقابلہ چاہتے ہیں تنازع نہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہا ہے کہ کسی کو بھی اپنی خودمختاری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ چین جب بھی ہماری سالمیت کے لیے خطرہ بنے گا ہم کارروائی کریں گے۔ چینی ہم منصب کو بھی بتا دیا ہے کہ ہم مقابلہ چاہتے ہیں کوئی تنازع نہیں۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے فوج کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ امریکا کو نمبر ون بنانے کیلیے انفرا اسٹرکچر کو مضبوط کرنا ہوگا۔

بائیڈن نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ملک میں بیروزگاری کی شرح 3.4 فیصد ہوگئی جو تاریخ کی کم ترین سطح ہے۔ کورونا وبا اور یوکرین جنگ کے باعث مہنگائی کا سامنا تھا۔ بڑھتی مہنگائی کو گزشتہ 6 ماہ کے دوران کم کیا ہے۔ ہم نے سب سے زیادہ نوکریوں کے مواقع پیدا کیے اور امریکا میں ایک کروڑ 20 لاکھ نئی ملازمتیں لے کر آئے ہیں۔

امریکی صدر نے اپنے خطاب کے دوران ریپبلیکنز کی جانب تعاون کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہا کہ آئیں ساتھ مل کر ملک کی معیشت کی تعمیر نو اور قوم کو متحد کرنے کا کام ختم کریں۔

واضح رہے کہ جو بائیڈن کا سالانہ خطاب ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا اندرون اور بیرون ملک چیلنجز سے نبرد آزما ہے۔ ان میں معاشی غیر یقینی، یوکرین کی تھکا دینے والی جنگ، چین سے بڑھتی مخاصمت اور بہت کچھ شامل ہیں۔

امریکی صدر کے اس خطاب سے قبل امریکی میڈیا کی سروے رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ جو بائیڈن کی گزشتہ دو سال کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -