اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

میکسیکوکی سرحد پرہرصورت دیوارتعمیرکی جائے گی‘ ڈونلڈ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی صرف کھیل رہی ہیں، دیوارکی فنڈنگ کے بغیرکوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سرحدی دیوارکی تعمیرکے لیے فنڈنگ کے معاملے پرڈیڈلاک برقرار ہے، 15 فروری تک ڈیل نہ ہونے پرامریکی صدر پھرشٹ ڈاؤن کا انتباہ دے چکے ہیں۔

ہاؤس اسپیکرنینسی پلوسی نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ریپبلکن سے مذاکرات پردیوارکی فنڈنگ پربات نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی معاہدے میں دیوارکے لیے رقم مختص نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میکسیکوکی سرحد پرہرصورت دیوارتعمیرکی جائے گی، دیوارکی فنڈنگ کے بغیرکوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہاؤس اسپیکرنینسی پلوسی اس معاملے پر صرف کھیل رہی ہیں۔

امریکا میں شٹ ڈاؤن ختم، صدر ٹرمپ اور کانگریس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 26 جنوری کو عارضی طور پر 15 فروری تک سرکاری اداروں میں شٹ ڈاؤن ختم کردیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیوار کی تعمیر کے لیے 5.7 بلین ڈالرز منظور کرنے کا مطالبہ کررکھا ہے تاہم کانگریس میں ڈیموکریٹس دیوار کی فنڈنگ کی منظوری سے مسلسل انکاری ہیں، ڈیل میں کیا بات طے پائی اس سے متعلق مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں