تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ایرانی جوہری پروگرام، امریکا نے بڑا اشارہ دے دیا

روم: جی ٹوئنٹی اجلاس میں موجود امریکی صدر نے بڑا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ٹرمپ دور کی پالیسیاں واپس لینا شروع کردیں ہیں، بائیڈن نے یورپ سے اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف کی پابندی بھی ختم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

سابق صدر ٹرمپ نےیورپ پر ٹیرف لگا کردو طرفہ تعلقات متاثر کیے تھے، بائیڈن نے یہ فیصلہ جی 20 اجلاس میں شریک یورپین قیادت سےاہم ملاقاتوں کے بعد کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جی ٹوئنٹی اجلاس میں امریکا نے ایرانی جوہری پروگرام سےمتعلق معاہدے کی بحالی پر غور کرنے کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ دور میں امریکا ایرانی جوہری پروگرام سےمتعلق معاہدے سےدستبردارہوگیا تھا۔

ادھر جی ٹوئنٹی گروپ کا دو روزہ اجلاس اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہے، جس میں امریکا، ترکی، فرانس، بھارت اور دیگر ملکوں کے سربراہان شریک ہیں۔

سعودی عرب کی نمائندگی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کررہے ہیں،کانفرنس سے پہلے جی ٹوئنٹی سربراہان نے گروپ سیشن بھی کرایا، اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی اور کرونا وبا سے نمٹنا ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔

Comments

- Advertisement -