جمعہ, اکتوبر 4, 2024
اشتہار

جو بائیڈن کا مشرق وسطیٰ میں جنگ سے متعلق اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر جو بائیڈن کا اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں اُن کا کہنا ہے کہ میں، پورے مشرق وسطیٰ میں جنگ چھِڑنے پر، یقین نہیں رکھتا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ پورے مشرقِ وسطیٰ میں کوئی جنگ چھِڑے گی، ہم اس سے بچ سکتے ہیں لیکن اس کے لئے بہت کچھ کرنا ضروری ہے۔

- Advertisement -

اسرائیل کی مدد کے لئے امریکی فورسز بھیجے جانے کے سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ امریکہ، اسرائیل کی مدد کر رہا ہے۔ ہم اسرائیل کی حفاظت کریں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بمباری کی گئی ہے، اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ بیروت میں حملے کا نشانہ حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما ہاشم صفی الدین تھے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے لیے ہتھیار تیار کرنیوالے رہنما محمد یوسف انیسی کو بھی شہید کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہاشم صفی الدین حزب اللّٰہ کے متوقع سیکریڑی جنرل تھے، ایسی اطلاعات تھیں کہ حزب اللّٰہ کے شہید سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللّٰہ کی شہادت کے بعد انکے قریبی عزیز ہاشم صفی الدین کو یہ ذمہ داری سونپی جائے گی۔

ایران نے معطل پروازیں بحال کر دیں

حزب اللّٰہ کی جانب سے تاحال اسرائیلی دعویٰ کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں