تازہ ترین

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ سعودی عرب کا اعلان

امریکی صدر جوبائیڈن کے آئندہ ماہ دورہ سعودی عرب کا اعلان کر دیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن شاہ سلمان کی دعوت پر 15 اور 16 جولائی کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

امریکی صدر بادشاہ اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعاون کے شعبوں کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر بات چیت کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق جوبائیڈن مملکت میں رہتے ہوئے خلیج تعاون کونسل کے علاوہ مصر، عراق اور اردن کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

بیان میں وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن شاہ سلمان کی قیادت اور ان کی دعوت کو سراہتے ہیں وہ سعودی عرب کے اس اہم دورے کے منتظر ہیں جو تقریباً آٹھ دہائیوں سے امریکا کا اسٹریٹجک پارٹنر رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ امریکی صدر دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کریں گے ان میں یمن میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کی حمایت بھی شامل ہے جس کی وجہ سے سات سال قبل جنگ شروع ہونے کے بعد سے سب سے زیادہ پرامن دور رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -