بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

’ڈاکٹرعافیہ سے متعلق امریکی صدر نے وزیراعظم کے خط کا جواب کیوں نہیں دیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں وزیراعظم کے امریکی صدر کو خط کا جواب نہ ملنے پر دفترخارجہ سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم کےخط کا جواب دینا مناسب کیوں نہیں سمجھا؟ اس حوالے سے وزارت خارضہ جواب جمع کروائیں۔

ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجازا سحاق خان نے جاری کیا ہے۔

- Advertisement -

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم نے امریکی صدر کو ڈاکٹر عافیہ کی سزا معافی کیلئے خط لکھا تھا وزارت خارجہ کےمطابق وزیراعظم کے امریکی صدر کو لکھے گئے خط کا جواب نہیں دیا گیا وزارت خارجہ کےمطابق یاددہانی کا خط بھی بھیجا گیا لیکن اسکابھی جواب نہیں آیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کے مطابق خط کا جواب نہ آنا سفارتی آداب کےخلاف ہے وزارت خارجہ امریکی سفیر سے معلومات لے کہ خط کا جواب کیوں نہیں دیا گیا، وزارت خارجہ امریکی سفیر سے معلوم کرے کہ خط کا جواب کیوں نہیں دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں