ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

امریکا تیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ کا فائدہ اٹھائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکاتیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ کافائدہ اٹھائےگا ہم اپنے شہریوں کی زندگیاں بچانے کیلئے ہر اقدام کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیاکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکاتیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ کافائدہ اٹھائےگا، ہم نےاپنےاسٹریٹجک ذخائرمیں75ملین بیرل تیل کااضافہ کردیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے شہریوں کی زندگیاں بچانے کیلئے ہراقدام کررہا ہے، ہم نے وینٹی لیٹرز کے حوالے سے زبردست کام کیا، بدقسمتی سے میڈیا نے اسے نہیں دکھایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جس شہری کو بھی وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑی اسے مہیا کیا گیا، امید ہے چھوٹے کاروباروں کی مزید امداد کیلئے جلد معاملات طے پا جائیں گے۔

خیال رہے خام تیل کی عالمی منڈی کریش کرگئی تھی اور امریکی خام تیل پانی سےبھی سستاہوگیا، پہلی بار خام تیل کی قیمت تاریخ میں منفی تک گر گئی اور قیمت میں 300 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کوروناوائرس کےباعث عالمی سطح پرطلب میں نمایاں کمی اور ریفائنریزبندہونےسےامریکی خام تیل کی قیمت منفی 37 ڈالر63 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

واضح رہے دنیامیں کوروناوائرس سے ایک لاکھ70ہزار477اموات ہوچکی ہے جبکہ 24لاکھ82 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور کورونا وائرس کے 6لاکھ52ہزارسے زائد مریض صحت یاب ہوئے۔

امریکامیں کوروناوائرس سے42ہزار518افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ وائرس سے 7لاکھ 92ہزارسے زائد متاثر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں