امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کے امکانات ہیں، ہم ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کررہے ہیں۔
اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ملاقات ہوئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کررہے ہیں، امید ہے ایران کیساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے، یہ ان کے مفاد میں ہے۔
امریکی صدر کی ایٹمی پروگرام پر براہ راست مذاکرات کی پیشکش، ایران کا ردعمل آگیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ سے بچنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ تصادم سے بچنے کی کوشش کررہا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ نیتن یاہو نے ان ممالک میں ہنگامی لینڈنگ کے خطرے سے بچنے کے لیے واشنگٹن کے لیے طویل پرواز کا راستہ اختیار کیا جو ان کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے وارنٹ گرفتاری کو نافذ کر سکتے تھے۔
’بہتر ہوگا ہم براہ راست مذاکرات کریں‘: ٹرمپ کی ایران کو تجویز
فلائٹ ریڈار24 ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کا ایک طیارہ جو نیتن یاہو کو لے کر ہنگری سے امریکا کے لیے روانہ ہوا تھا، گرفتاری کے بین الاقوامی وارنٹ کے باوجود فرانسیسی فضائی حدود سے گزرا۔
گزشتہ سال بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے غزہ میں جنگ کے لیے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر نیتن یاہو اور اسرائیل کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔