جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

آج امریکا میں آئین سے لفظ ’احمق‘ ہٹانے کیلیے بھی ووٹنگ ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

آج امریکا میں 47 ویں صدر کا الیکشن ہو رہا ہے لیکن ایک ریاست میں اس کے ساتھ آئین سے لفظ احمق ہٹانے پر بھی ووٹنگ کی جا رہی ہے۔

دنیا کے سب سے طاقتور ملک امریکا کے سربراہ کے انتخاب کے لیے آج ملک بھر میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں اور 24 کروڑ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں لیکن ایک ریاست ایسی بھی ہے جہاں صدارتی الیکشن کے ساتھ آئین سے لفظ ’’احمق‘‘ کو ہٹانے کے لیے بھی ووٹنگ ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ریاست کینٹکی ہے جہاں کے عوام اپنے ریاستی آئین میں دہائیوں سے درج لفظ ’’احمق‘‘ کو ہٹانے کے لیے ووٹ دیں گے۔

- Advertisement -

ریاستی آئین میں احمق لفظ کی تبدیلی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ لفظ پرانا اور توہین آمیز ہے۔ ریاستی آئین میں تبدیلی کے لیے تین چوتھائی اکثریت سے عوامی ووٹ ضروری ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں مرکزی آئین کے علاوہ اس کی 50 ریاستوں کے اپنے اپنے ریاستی آئین بھی ہیں جس کے ذریعے وہ اپنی ریاستوں کو نظم ونسق چلاتے ہیں۔

امریکی صدارتی الیکشن: کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کیا آپ یہ جانتے ہیں؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں