پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

صدارتی انتخابات: امریکا میں بیلٹ باکسز پر آتش گیر حملے، قبل از پولنگ ڈالے گئے ووٹ تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن سے قبل بیلٹ باکسز پر آتش گیر حملوں کے نتیجے میں قبل از پولنگ ڈالے گئے ووٹ تباہ ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں آئندہ ماہ 5 نومبر کو چار سالہ مدت کے لیے ہونے والے صدارتی الیکشن سے قبل مختلف ریاستوں میں بیلٹ باکسز پر حملوں اور آتشزدگی کے واقعات سے حکام میں تشویش پھیل گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوریگون اور واشنگٹن میں بیلٹ ڈراپ باکس میں آگ لگ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے کے واقعات وینکووراور پورٹ لینڈ میں پیش آئے۔

- Advertisement -

ترجمان پورٹ لینڈ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں مشتبہ گاڑی کو بیلٹ ڈراپ باکس کے پاس دیکھا گیا ہے، جس کے بعد شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ گاڑی میں موجود افراد آتشگیر مادے کے ذریعے بیلٹ ڈراپ باکس کو آگ لگانےمیں ملوث ہیں۔

اس سے پہلے وینکوور میں بھی صبح سویرے ایک بیلٹ ڈراپ باکس کو آگ لگنے سے کئی بیلٹ جل گئے تھے۔ ایف بی آئی نے بیلٹ ڈراپ باکس آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر ڈیوائس کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے کچھ ووٹوں کو نقصان پہنچا ہے، تاہم کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ان بیلٹ باکسوں میں قبل از وقت ڈالے گئے ووٹ تھے۔

وینکوور سے چند کلومیٹر دور ریاست اوریگون کے شہر پورٹ لینڈ میں بھی حکام کا کہنا تھا کہ وہاں ایک بیلٹ باکس کو آتشی ڈیوائس سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم حکام کے بقول اس بیلٹ باکس کے اندر آگ پر قابو پانے والا سسٹم موجود تھا جس کے سبب آتشی ڈیوائس سے بیلٹ باکس کے اندر موجود تینوں ووٹ محفوظ رہے۔

اوریگون ریاست کے سیکریٹری آف اسٹیٹ لا اوون گریفن والاڈے نے ایک بیان میں واضح طور پر متنبہ کیا ہے کہ کوئی یہ غلطی نہ کرے۔ بیلٹ باکس پر حملہ، امریکا کی جمہوریت پر حملہ ہے جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

دوسری جانب واشنگٹن کے سیکریٹری آف اسٹیٹ اسٹیو ہوبز نے بتایا کہ اس ’دہشت گردی‘ کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس کا مقصد ریاست میں منصفانہ انتخاب میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاست واشنگٹن اور اوریگون میں بیلٹ بکسوں پر ہونے والے حالیہ مبینہ حملوں سے قبل ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں گزشتہ ہفتے ایک ووٹوں کے میل بکس پر حملہ کیا گیا تھا، حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرنے اور آتشزدگی سے 20 ووٹوں کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کی تھی۔

مختلف ریاستوں میں بیلٹ یا میل بکسوں پر حملوں کے واقعات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جبکہ سیکیورٹی حکام نے الیکشن سے متعلق ممکنہ پر تشدد واقعات پر انتباہ جاری کیے ہیں، ہیں، اس حوالے سے امریکا میں موجود انتہا پسند عناصر کے ملوث ہونے کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے۔

جوبائیڈن نے ووٹ کاسٹ کر دیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں